Saturday , December 15 2018

ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان !

اسلام آباد 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک الجھن والی غلطی میں پاکستان کے ایک معاشی ادارہ نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو صدر پاکستان قرار دیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامک نے سالانہ کانوکیشن کی صدارت کیلئے جو دعوت نامہ تیار کیا ہے اس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منموہن سنگھ تحریر کیا ہے ۔ کانوکیشن 28 اکٹوبر کو منعقد ہو رہا ہے اور ادارہ نے در اصل صدر پاکستان ممنون حسین کو تقریب کی صدارت کیلئے مدعو کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ دنیا نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ادارہ کے سرکاری دعوت نامہ میں ممنون حسین کی جگہ منموہن سنگھ چھپ گیا ہے اس کی نشاندہی بعد دعوت نامے درست کرلئے گئے تاہم اس وقت تک کئی اہم شخصیتوں کو یہ دعوت نامے روانہ کئے جاچکے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT