Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل کیمپ میں منفرد آپریشنس

ڈاکٹر وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل کیمپ میں منفرد آپریشنس

مختلف امراض و سرجریز ،شاداں اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میں سہولت، ڈاکٹر محمدصارب رسول خاں
حیدرآباد۔ 26؍مارچ۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر وزارت رسول خاں فری میگا ہیلت کیمپ جو شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج میں جاری ہے جہاں پر اپنی نوعیت کے کئی ایک پیچیدہ اور منفرد آپریشنس کئے گئے ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خاں منیجنگ ڈائرکٹر شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر نے عوام سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے بتایا کہ ممتاز اور تجربہ کار ڈاکٹرس بشمول ڈاکٹر نارائن پرساد کی قیادت میں ڈاکٹر شیام اور ڈاکٹر عاطف پر مشتمل ٹیم سرجریز انجام دے رہی ہے جبکہ انیستھیسیا ٹیم ڈاکٹر این ستیا نارائنا کی قیادت میں ڈاکٹر شیری میتھیوز اور ڈاکٹر محمد ظہیر پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فری میگا میڈیکل اینڈہیلت کیمپ میں تقریباً ہر ایک شعبہ میں اہم سرجریز کی جارہی ہیں جن میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی قابل ذکر ہیں۔ ناک کے آپریشن، حلق کے غدود کے آپریشن اور کان کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ پلاسٹک سرجری کے علاوہ یورولوجی میں مردانہ غدود کے آپریشن اور سسٹوس کوپیز جنرل سرجریز میں کولیسسٹیکٹومی، تھائیراڈ، کینسر، پیٹ کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ موتیا بند کے علاوہ آنکھوں کی ساخت کو بہتر بنانے کے آپریشنس کے علاوہ شعبہ امراض نسواں کے تحت بچہ دانی، لپراسکوپیس، سیزیرین اور ڈائگناسٹک لپراسکوپی کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر محمدصارب رسول خاں نے بتایا کہ ڈاکٹر وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس31؍مارچ تک شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ اورڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد الحمد للہ لاکھوں میں پہنچ گئی ہے اور شہر کے اطراف و اکناف اور مختلف ریاستوں بشمول آندھراپردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے مختلف سرجریز اور علاج کیلئے مریض رجوع ہورہے ہیںڈاکٹر محمد صارب رسول خان جو ان دونوں کیمپوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ تجربہ کار ڈاکٹر س کی نگرانی میں جدید اور عصری آلات کے ذریعہ مریضوں کی تشخیص و علاج اور سرجریز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا ایک بجے اور دوپہر 2 تا شام 5بجے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام سرجریز بھی مفت کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کیمپ سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 181روز سے یہ کیمپ جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے، تاحال221421آئوٹ پیشنٹس اور100881 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ فری کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے9101 سرجریز اور لیباریٹری ٹسٹ385646 کئے گئے۔ اسی طرح ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 117روز ہوچکے ہیں جس سے تاحال 140262آئوٹ پیشنٹس اور54982 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس فری کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے8045 سرجریز اور مختلف لیباریٹری ٹسٹ183746کئے گئے۔ بلا معاوضہ منفرد اور پیچیدہ سرجریز کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔  فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپتلس اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین  شاداں ایجوکینشل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ مریضوں کو دیکھتے ہوئے سال کے تمام ایام ان مریضوں اور انکے افرادِ خاندان کے لئے فری ہیلت کارڈ دیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے کہا کہ شاداں انتظامیہ محسن ملت ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان صاحب مرحوم چیف پروموٹر شاداں گروپ آف تعلیمی ادارے جات کی دور اندیشی، جذبہ انکساری، خدمت خلق اور مسلمانوں کی تعلیمی میدان میں ترقی کے ساتھ طبی شعبہ میں سطح غربت سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لئے مکمل صحتیابی و تندرستی بہم پہنچانے کو مدّنظر رکھ کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ مریضوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسٹپورٹ کا انتظام دونوں کیمپوں کے لئے کیا گیا ہے اور 24گھنٹے آن لائن ہیلپ سرویس مہیا کی گئی ہیں۔ اس مرتبہ نئے شہر کے محلہ جات فرسٹ لانسر، ٹولی چوکی ، گولکنڈہ سے ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔شاداں ہاسپٹل، حمایت ساگر روڈ حیدرآباد کے لئے 24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس کے لئے فون نمبرات 9985230806 / 9885751975 –  9000988544 – 9985278688 – 9849605553 – 9700189897ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ کیلئے ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786,9866606046  پر 24 گھنٹے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT