Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر ٹی راجیا اور اتم کمار کا اسمبلی میں شاندار استقبال

ڈاکٹر ٹی راجیا اور اتم کمار کا اسمبلی میں شاندار استقبال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : دو سیاسی شخصیتوں کو تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن خصوصی اہمیت حاصل تھی ۔ میڈیا نے ان دونوں ارکان پر اپنی توجہ مرکوز کی تھی ۔ جب کہ ان دونوں میں سے ایک کو حکومت سے برطرف کردیا گیا تھا اور دوسری شخصیت کو حال ہی میں ترقی دی گئی ہے ۔ تاہم دونوں کا ان کے پارٹی رفقاء نے شاندار خیر مقدم کیا ۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا کو اس وقت حیرت ہوئی جب وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، جوگورامنا پارلیمانی سکریٹری سرینواس گوڑ اور دیگر ٹی آر ایس قائدین نے شاندار خیر مقدم کیا ۔ وزیر داخلہ کو کچھ قدم آگے بڑھ کر ڈاکٹر راجیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی بھی ڈاکٹر راجیا کے قریب پہنچے اور مبارکباد دی ۔ کانگریس رکن اسمبلی اتم کمار ریڈی کو حال ہی میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایوان میں کئی کانگریس ارکان نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔واضح رہے کہ تلنگانہ میں سوائن فلو پر قابو پانے میں ناکامی پر چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے ڈاکٹر راجیا کو کابینہ سے برطرف کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT