Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر کلام کی تدفین میں روشیا اور نائیڈو کی شرکت کا امکان

ڈاکٹر کلام کی تدفین میں روشیا اور نائیڈو کی شرکت کا امکان

حیدرآباد 28 جولائی ( این ایس ایس ) گورنر ٹاملناڈو کے روشیا اور چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو امکان ہے کہ سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تدفین میں شرکت کرینگے جو 30 جولائی کو رامیشورم میں دن میں 10.30 بجے عمل میں آئیگی ۔ سابق صدر کی تدفین پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ عمل میں آئیگی جبکہ عوام کو بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا ۔ حکومت ٹاملناڈو کی جانب سے سابق صدر کے آخری سفر کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر کلام کے ساتھ 40 برس تک کام کرنے والے بھارت رتن ایوارڈ یافتہ یو این آر راؤ نے بھی ڈاکٹر کلام کو خراج پیش کیا اور کہا کہ وہ حقیقی محب وطن اور سخت محنت سے سماج میں جذبہ پیدا کرنے والی شخصیت تھے ۔

TOPPOPULARRECENT