Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر کلام کی یادگار کا 27 جولائی کو سنگ بنیاد : پریکر

ڈاکٹر کلام کی یادگار کا 27 جولائی کو سنگ بنیاد : پریکر

نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے اعزاز میں قائم کی جانے والی یادگار کا سنگ بنیاد 27 جولائی کو ٹاملناڈو میں رامیشورم کے مقام پر رکھا جائیگا ۔ وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج یہ بات کہی ۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ٹی ایم سی کے رکن ڈیرک او برائین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پریکر نے کہا کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ اس یادگار کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ اراضی دستیاب ہو تاہم فی الحال 1.8 ایکڑ اراضی ہی دستیاب ہے ۔ حکومت ٹاملناڈو بھی مرکزی حکومتکی کوششوں کی تائید کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جتنی بھی اراضی دستیاب ہے ہم اسی پر یادگار کی تعمیر کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس کیلئے 27 جولائی کو سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام منعقد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یادگار کے ڈیزائین کو قطعیت دیدی گئی ہے اور ہم مزید اضافی اراضی کے حصول کا انتظار نہیں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالکلام کا گذشتہ سال 27 جولائی کو انتقال ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT