Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر کوکب عظیم کو کنگ فہد یونیورسٹی کا ایوارڈ

ڈاکٹر کوکب عظیم کو کنگ فہد یونیورسٹی کا ایوارڈ

حیدرآبادی نوجوان کو امریکہ میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کا اعزاز

حیدرآبادی نوجوان کو امریکہ میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کا اعزاز
حیدرآباد۔ 12 اپریل (پریس نوٹ) ڈاکٹر کوکب عظیم ولد جناب ایس اے عظیم جوکہ جامعہ عثمانیہ کے سابق طالب علم اور عثمانیہ یونیورسٹی کے کھلاڑی کی حیثیت سے ریاست کی نمائندگی کی تھی جو فی الحال کنگ فہد یونیورسٹی (سعودی عرب) میں برسرخدمت ہیں، انہیں سال 2014-15ء کے دوران شعبہ تعلیمات میں بہترین خدمات کے اعزاز میں ایکسیلنسی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر خالد ایس السطان ریکٹر یونیورسٹی ہذا نے ایک تقریب میں پیش کیا جس کے ساتھ ایک رقمی انعامی چیک بھی پیش کیا گیا۔ یہاں اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ ڈاکٹر کوکب نے 23 تا 25 مارچ کو شکاگو (یو ایس اے) میں اسپورٹس میڈیسن اینڈ فٹنس پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ریسرچ پیپر پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر کوکب نے اپریل 2014ء کو امریکن کالج آف اسپورٹس میڈیسن کو سالانہ تقریب کے علاوہ جون 2014ء کو یو ایس اے کی کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT