Tuesday , December 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹر کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام  کرایہ کے قاتلوں کی ٹولی گرفتار

ڈاکٹر کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام  کرایہ کے قاتلوں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے کرایہ کے قاتلوں کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے جو ایک ڈاکٹر کے قتل کے لئے منصوبہ تیار کرچکے تھے۔ پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی شکایت پرکارروائی کرتے ہوئے 50سالہ رمیش اور 52سالہ رفیع کو گرفتار کرلیا جنہوں نے رمیش گوڑ سے ڈاکٹر کے قتل کیلئے 10 لاکھ روپئے کی سپاری لی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان افراد کو پیش کیا تاہم اس قتل کے منصوبہ کا اصل سازشی برارمیش گوڑ اور اس کا ساتھی تروپتی مفرور بتائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون درخواست گذار ڈاکٹر درگا رانی جو گائناکالوجسٹ بتائی گئی ہے ان کے شوہر رمیش بابو سے برا رمیش گوڑ کا تنازعہ چل رہات ھا دونوں نے آپس میں کاروبار شروع کیا تھا اور دو ہاسپٹل کھولے تھے جس کے بعد تنازعہ شروع ہوا اور بٹوارہ ہوا۔ اس کے بعد برا رمیش گوڑ اور رمیش بابو کے درمیان دشمنی پیدا ہوگئی اور اس نے قتل کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے گرفتار افراد کو منصوبہ بتایا اور پانچ لاکھ روپئے بطور پیشگی حاصل بھی کرلئے۔ اس منصوبہ پر عمل سے عین قبل ایل بی نگر پولیس نے سازش کو ناکام بنایاد اور مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT