Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹر کو ٹھگنے والا نجومی گرفتار

ڈاکٹر کو ٹھگنے والا نجومی گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک خودساختہ نجومی کو ڈاکٹر کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ڈاکٹر جی شیلجا ساکن برکت پورہ نے نارائن گوڑہ پولیس سے 25 جون کو شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ خودساختہ نجومی ای ماروتی رام شرما ساکن للیت نگر اڈیکمیٹ اس کے گرہچار سے متعلق تفصیلات بتانے کیلئے 170 گرام طلائی زیورات اور 57 ہزار نقد رقم حاصل کیا اور خصوصی پوجا کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ ڈاکٹر شیلجا گذشتہ چند عرصہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور اس سے چھٹکارا پانے کیلئے اس نے ایک خودساختہ نجومی ماروتی رام شرما کی مدد حاصل کی تھی۔ شرما نے ڈاکٹر شیلجا کے مکان پہنچ کر اسے مندر کا پرساد اور پانی دیا اور اسے پرساد کھانے کیلئے کہا۔ ڈاکٹر شیلجا پرساد کھانے کے فوری بعد وہ بیہوش ہوگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شرما نے مکان میں موجود مزید طلائی زیورات اور دیڑھ لاکھ روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT