Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹر کی ہراسانی پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

ڈاکٹر کی ہراسانی پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساتھی ڈاکٹروں کی ہراسانی اور تنخواہ کی ادائیگی میں تعطل سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ ملیش نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ تاہم اس نے اپنے خودکشی نوٹ میں ان افراد کا ذکر کیا جو انتہائی اقدام کی وجہ تصور کئے جارہے ہیں ۔ ملیش پیشہ سے ٹیکنیشن تھا جو میرپیٹ علاقہ کے ایک ہاسپٹل میں کام کرتا تھا ۔ اس ہاسپٹل میں جہاں وہ موجودہ برسر خدمات تھا چند ماہ قبل ملازمت اختیار کی تھی ۔ تاہم قبل ا زیں وہ دوسرے ہاسپٹل میں کام کرتا تھا ۔ جہاں کے ڈاکٹرس اور اسٹاف کی جانب سے ہراسانی کا شکار تھا اور اس کی تنخواہ بھی روک لی گئی تھی ۔ جس پر ملیش دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT