Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر یوگیتا رانا حیدرآباد کلکٹر مقرر

ڈاکٹر یوگیتا رانا حیدرآباد کلکٹر مقرر

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست (سیاست نیوز) حکومت نے ڈاکٹر یوگیتا رانا آئی اے ایس کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نظام آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر حیدرآباد مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر یوگیتا رانا کے تقرر کے بعد شریمتی پی پرشانتی آئی اے ایس کو کلکٹر حیدرآباد کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔ جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نظام آباد اے رویندر ریڈی کو کلکٹر حیدرآباد کی حیثیت سے زائد ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ مزید احکامات کی اجرائی تک یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

TOPPOPULARRECENT