Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاک گھروں پر لوگ دال خریدنے آرہے ہیں

ڈاک گھروں پر لوگ دال خریدنے آرہے ہیں

دالوں کا اسٹاک نہیں آیا ، عوام کو اسٹاف کی ڈانٹ ڈپٹ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈیجیٹل کمیونیکیشن ای میل ، ایس ایم ایس کے موجودہ دور میں تار ، ٹپہ ، قصہ پارینہ ہوگئے ۔ اب نہ کوئی ٹیلی گرام کررہا ہے اور نہ ہی خط لکھ رہا ہے ۔ پوسٹ آفیس ویران ہوگئے ۔ پوسٹل باکس کی تعداد بہت کم ہوگئی ۔ یہاں وہاں اگر کوئی پوسٹل باکس موجود بھی ہے تو انتہائی گرد آلود حالت میں ، جہاں سے خطوط جمع کرنے کے لیے اب محکمہ ڈاک کے افراد عملہ کو پہلے کی طرح کوئی بڑا تھیلا ساتھ لانے کی ضرورت نہیں رہی حال میں مرکزی حکومت نے یہ اعلان کیا کہ ملک بھر میں سستے دام دالیں ڈاک گھروں کے ذریعہ فروخت کی جائیں گی ۔ اس اعلان پر عوام نے ڈاک گھروں کا رخ کرنا شروع کیا لیکن دالوں کا اسٹاک ابھی پوسٹ آفیس پہونچا نہیں ہے ۔ لوگ اسٹامپس خریدنے نہیں دالیں خریدنے ڈاک گھر آرہے ہیں جہاں بعض تیز مزاج ارکان اسٹاف عوام پر برس رہے ہیں کہ یہاں ہم دال بیچنے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں ۔ تا دم تحریر ڈاک گھروں پر دالوں کا اسٹاک نہیں آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT