Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاک گھر میں آن لائن خدمات کا آغاز

ڈاک گھر میں آن لائن خدمات کا آغاز

شاہ آباد۔18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گلبرگہ کے جگت ڈاک گھر میں کور بینک منصوبہ کے تحت آن لائن خدمات کا آغاز ہوا ہے۔ ڈاک گھر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ این پرکاش نے پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے عوام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ سینئر اکاؤنٹنٹ آفیسر رامچندرن نے خطاب کرتے ہوئے ایماندار اور مخلص کام کیلئے مشہور محکمہ ڈاک نے اب نئی ٹکنالوجی کی سمت اپنے قدم بڑھاتے ہوئے صارفین کو راغب کرنے میں مصروف ہے ۔ آن لائن خدمات سے عوام کو تیزی کیساتھ احکامات موصول ہوں گے اور دفتری کاموں میں آسانی پیدا ہوگی ۔ عہدیداران دیویندر کمار ‘ ایم سی گڈورم ‘ مدگلی اختر علی ‘ ایشوپاپی ‘ ایم ہوسمنی ‘ بیوی کٹی منی ‘ شانت کمار واگا‘ بھیم شاہ ‘ وی ٹی دیواکر‘ نارائن ‘ خلیل احمد جوش و دیگر موجود تھے ۔ سب پوسٹ ماسٹر کرشنا راتھوڑ نے صدارت کی ۔ راگھویندر نے شرکاء کا استقبال اور اختر علی کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT