Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / ڈبرو گڑھ راجدھانی ایکسپریس میں بال بال بچے مسافر

ڈبرو گڑھ راجدھانی ایکسپریس میں بال بال بچے مسافر

کھگڑیا۔ 13 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ضلع کھگڑیا کے مہیش کھونٹ تھانہ علاقہ میں واقع بنی ہالٹ پر نئی دہلی سے ڈبرو گڑھ جارہی راجدھانی ایکسپریس آج صبح حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ بنی ریلوے پھاٹک کے پاس ٹریک میں جرک کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کنٹرول روم کو اس سے مطلع کیا گیا۔ راجدھانی ایکسپریس کو فورا روک دیا گیا حالانکہ اس سے پہلے اسی ٹریک پر پاسنجر اور ایکسپریس ٹرین گزری تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹریک میں گڑبڑی کی اطلاع پر متعلقہ اہلکار موقع پر پہنچے اور پٹری کی جانچ کی۔

TOPPOPULARRECENT