Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / ڈبلیو ٹی او مذاکرات ختم : ہند کو اہم مسائل پر مایوسی

ڈبلیو ٹی او مذاکرات ختم : ہند کو اہم مسائل پر مایوسی

نیروبی ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے 14 سالہ دوحہ راؤنڈ والے معاہدوں کو ختم کردینے کیلئے عدم توثیق پر آج اپنی ’’صریح‘‘ مایوسی کا اظہار کیا، حالانکہ یہاں منعقدہ پانچ روزہ ڈبلیو ٹی او میٹنگ ترقی پذیر اقوام کو یہ اجازت دینے کا عہد پانے میں کامیاب ہوگئی کہ درآمدی چیلنجوں کے خلاف کسانوں کے تحفظ کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات بروئے کار لائیں۔ یہاں لگاتار پانچ روز تک زبردست مذاکرات کے بعد جبکہ طئے شدہ اختتام وقت لگ بھگ 24 گھنٹے متجاوز ہوا، ڈبلیو ٹی او کے وزرائے تجارت نے اپنی بات چیت آج شام ایسے کسی عہد کے بغیر ختم کردی کہ متمول ممالک کو اپنے دیسی رعایتوں پر روک لگانے کیلئے کہا جائے۔ علاوہ ازیں، مالدار اقوام نے اپنے دیرینہ موقف سے ہٹنے سے انکار کردیا کہ محاصل کے ضمن میں سارا معاملہ ترقی پذیر ممالک پر ڈال دیا جائے۔ ہندوستان کی وزیر تجارت نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے موقف کو مذاکرات کی میز پر واضح انداز میں پیش کیا اور اس ناکامی کے خلاف پُرزور ’’احتجاج‘‘ کیا کہ ترقی پذیر اقوام کے مفاد کے تحفظ کیلئے 14 سال پرانا دوحہ راؤنڈ ختم کردینے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT