Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈبلیو ٹی اے مقابلے سے نئی حوصلہ افزائی

ڈبلیو ٹی اے مقابلے سے نئی حوصلہ افزائی

سمندر پار مقابلوں میں کوچ کو ساتھ رکھنے کی خواہش : انکیتا
ممبئی۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرکردہ ٹینس کھلاڑی انکیتا رائنا نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ ایل اینڈ ٹی ممبئی اوپن کی 125,000 ڈالر مالیتی سیریز کے فائنل میں ان کی پہلی مرتبہ رسائی سے اس مقابلے میں سیریز پیشرفت کیلئے ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ہے۔ انکیتا نے یہ خواہش بھی کی کہ سمندر پار ڈبلیو ٹی اے مقابلوں کے دوران ان کے کوچ ہیمنت بینڈرے بھی سفر میں شامل رہیں کیونکہ کرکٹ کلب آف انڈیا میں جاری ان مقابلوں کے دوران کوچ کی موجودگی سے انہیں مدد ملی ہے۔ فرانس کی سرکردہ ٹینس کھلاڑی امنڈآئن ہسے کے ہاتھوں گزشتہ روز شکست کے بعد 24 سالہ انکیتا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس میں مجھے مدد ملی ہے۔ میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مجھے یقین کرنے کا موقع ملا کہ میں پہلے مقام پر پہونچ سکتی ہوں اور اپنا نشانہ پورا کرسکتی ہوں‘‘۔ 293 ویں رینک کی حامل انکیتا جو احمدآباد میں پیدا ہوئی تھیں اور پونے میں مقیم ہیں، انہوں نے 265 ویں رینک کی حامل فرانسیسی خاتون کھلاڑی کو سخت مقابلے سے دوچار کیا تھا اور کامیابی کی صورت میں ان کا مقابلہ 19 سالہ اریانا سبالینکا سے ہوسکتا تھا۔ سبا لینکا 96 ویں رینک پر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT