Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر

واشنگٹن ۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر تو آپ کا خیال ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیادہ کمانے والے اسٹار رومن رینز یا بروک لیسنر ہے تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت جان سینا اس معاملے میں آگے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہر سال 1 کروڑ ڈالرز کے قریب کما رہے ہیں اور ان کے بعد ٹرپل ایچ دوسرے نمبر جبکہ بروک لیسنر تیسرے نمبر پر ہیں۔درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای میں آمدنی کا تعین ریسلرز کی شرکت کے حوالے سے ہوتا ہے اور جو سپراسٹار زیادہ میچز کا حصہ بنتا ہے اس کا شیئر بھی اتنا زیادہ ہوتا ہے۔جان سینا تسلسل سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مین ایونٹس کے اہم میچز کا حصہ بنتے ہیں اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی مرچنڈائز سیل کا بھی بہت بڑا حصہ ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اس وقت مقبولیت میں سب سے آگے ہیں جس کا ثبوت ٹوئٹر پر ستر لاکھ فالورز سے ہوتا ہے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اپنے اکاؤنٹ سے بھی زیادہ ہے۔عوامی مقبولیت کے باعث جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی موجودگی ٹکٹوں کی فروخت اور ٹیلیویژن ریٹنگ کو بھی بڑھاتی ہے۔کمانے کے معاملے میں رومن رینز بہت پیچھے ہیں درحقیقت انڈرٹیکر، رینڈی اورٹن اور چند دیگر ریسلرز کی آمدنی بھی موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن سے زیادہ ہے۔خیال رہے کہ جان سینا ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے روسٹر کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں تاہم آج کل انجری کے باعث وہ ریسلنگ کی دنیا سے دور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT