Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈرومس کیلئے اراضی کا معائنہ

ڈبل بیڈرومس کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کیلئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سروے نمبر 261پر سات ایکڑ اراضی کا تحصیلادر مسٹر شیوا راجیا نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر پوچارم سرپنچ مسٹر گوپال گوڑ‘ ڈی آئی مسٹر دیوا راج ‘ ریونیو انسپکٹر مسٹر نواز ‘ سروائیرس میں سنجیو ‘ راٹھوڑ ‘ پون ‘ وی آر او گنیش ‘ محکمہ ہاؤزنگ ورک انسپکٹر مسٹر ناگیشور ریڈی موجود تھے ‘ منڈل لنگم پیٹ می ںبھی ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیرات کیلئے شٹ پلی ‘ سنگاریڈی میں سروے نمبر 807, 810 , 811 اور 1245 پر سرکاری اراضیات کا تحصیلدار مسٹر دتاتری نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ریونیو انسپکٹر مسٹر گنیش ‘ سروائیر ناگیش ‘ سرپنچ بنسیسکرا موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT