Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈروم اسکیم مستحقین کا انتخاب کریں

ڈبل بیڈروم اسکیم مستحقین کا انتخاب کریں

بودھن /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جوائنٹ کلکٹر نظام آباد مسٹر اے رویندر ریڈی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بودھن ڈیویژن کے تحصیلداروں اور آر ڈی او بودھن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دیہی علاقہ میں تعین محکمہ مال کے عہدیادر اپنے دفاتر پر سائن بورڈ آویزاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم کے عہدیدار اپنے دفاتر پر سائن بورڈ آویزاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت درکار اراضیات کی خریدی مکمل قانونی کارروائی کے ساتھ انجام دینے کی جے سی نے محکمہ مال کے عہدیادروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہاکہ صرف مستحق افراد کا ہی ڈبل بیڈروم اسکیم کیلئے انتخاب کریں ۔ جے سی نے کہا کہ اراضی کی خریدی یا مستحق افراد کے انتخاب میں کسی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو احتیاطی کے ساتھ بعد مکمل تنقیع جگہ اور استفادہ کنندگان کا انتخابات کرنے کے محکمہ مال کے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ جے سی نے بتایا کہ ضلعی سطح پر 64195 درخواستیں وصول ہوئی جن میں سے تاحال 28195 درخواستیں Online ہوچکی ۔ مزید باقی بچی درخواستیں جلد از جلد Online کرنے کی ڈپٹی تحصیلداروں کو جے سی نے ہدایت دی ۔ جوائنٹ کلکٹر نے درخواستوں کی جانچ کے موقع پر ہاوزنگ بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ سروے کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT