Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈروم اسکیم کے اہل افراد کی تعداد میں کمی کیوں ؟ ریونت ریڈی

ڈبل بیڈروم اسکیم کے اہل افراد کی تعداد میں کمی کیوں ؟ ریونت ریڈی

حیدرآباد۔ 22 ڈسمبر (این ایس ایس) تلنگانہ تلگو دیشم کارگزار صدر اے ریونت ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے اسکیم کے تحت صرف 51,954 افراد اہل ہیں۔ حکومت نے اس بارے میں پوچھے گئے سوال پر اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا۔ ریونت ریڈی نے ٹی ڈی ایل پی آفس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ اہل افراد کی تعداد میں کمی کیوں کی گئی۔ حکومت نے جامع سروے کرتے ہوئے یہ پتہ چلایا تھا کہ 22 لاکھ افراد مکانات سے محروم ہیں لیکن اب اس تعداد کو 52 ہزار تک محدود کردیا گیا، حالانکہ اب تک 10.70 لاکھ افراد نے ڈبل بیڈ روم اسکیم کے تحت درخواستیں دی ہیں۔ ریونت ریڈی نے ایراولی ہاؤزنگ پروگرام کے افتتاح سے قبل اس مسئلہ پر حکومت سے وضاحت چاہی ۔

TOPPOPULARRECENT