Wednesday , December 12 2018

ڈبل بیڈروم دلوانے کا جھانسہ ایک شخص گرفتار

دوباک میں سرکل انسپکٹر نرنجن کی پریس کانفرنس
دوباک /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دوباک سرکل انسپکٹر نرنجن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوبارک منڈل کا رہنے والا شخص ساندرکاری یادگیری 28 سال عمر نوجوان شخص چند سالوں سے ایک تلگو اخبار میں صحافت کا کام انجام دے رہا ہے ۔ اس نے اپنے آپسی تعلقات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بھولے بھالے عوام کے پاس سے ڈبل بیڈروم مکانات دلوانے کا گمراہ کن باتوں سے کمرپلی گاؤں کے تین خواتین سے 41000 روپئے حصول کیا اور ملائی پلی کی رہنے والی خاتون کیسرا راجمنی کو راجیو گروہا کلپا کے تحت مکان دلوانے کی بات کہہ کر 40 ہزار روپئے وصول کرکے ان روپیوں سے ایک اسمارٹ فون اور ایک ہیرو ہوونڈا گلامر گاڑی خرید کر گھوم رہا تھا ۔ کافی دنوں کے بعد جب اس شخص سے مکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو قتل کی دھمکیاں دینے لگا ۔ قتل کی دھمکی پر دوباک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ۔ اطلاع ملنے پر ملزم مقام سے فرار ہوگیا ۔ دوباک سرکل انسپکٹر نرنجن نے مزید کہا کہ ملزم یادگیری اس سے قبل بھی آکارم گاؤں کے مرحوم شخص کوٹیشور راجو کی زراعت کی زمین کو اپنے نام پر ناحق قبضہ کرکے غیر قانونی رجسٹریشن کروالیا تھا ۔ شکایت درج ہونے پر گرفتار کرکے ریمانڈ کو بھیج دیا گیا تھا ۔ بیل پر آکر دوبارہ غیر قانونی کام انجام دے رہا تھا ۔ اسی طرح ایس سی کارپوریشن کے تحت لون دلوانے کیلئے کئی لوگوں سے روپئے وصول کرکے دھمکیاں دے رہا تھا ۔ ایم ایل اے پولیس والوں اور عہدیداروں سے اچھے تعلقات رہنے کا جھوٹی باتیں بتاکر روپئے وصول کر رہا تھا ۔ ملزم فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے بہت ہوشیاری سے ملزم یادگیری کو آج گرفتار کرلیا اور سدی پیٹ کورٹ کو ریمانڈ بھیج دیا ۔ دوباک کے سرکل انسپکٹر نرنجن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس طرح کے جھوٹے وعدے کرنے عوام کو دھوکہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے اور اگر کوئی مشتبہ شخص نظر آئے تو پولیس کو اطلاع دیں ۔ ایسے دھوکہ بازوں سے خود کو بچنے اور دوسروں کو بچانے کی اپیل کی ۔ دوباک سرکل انسپکٹر کے ہمراہ دوباک انسپکٹر سبھاش گور و دیگر کانسٹیبلس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT