Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا عمل سست:دتاتریہ

ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا عمل سست:دتاتریہ

حیدرآباد۔14اگست ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارودتاتریہ نے آج سائی نگر ‘ لالہ پیٹ ‘ ماریڈ پلی منڈل ‘ سکندرآباد میں مجوزہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے مقام کا دورہ کیا اور استفادہ کنندگان سے بات کی ۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مکانات کی تعمیر اور استفادہ کنندگان کی نشاندہی کا عمل انتہائی سست ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اس کام میں تیزی لانے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کا حصول ‘ ٹنڈر اور دیگر اُمور بہت سست روی سے کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو عدالتی پیچیدگیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ تعمیراتی کام تیز ہوسکے ۔ یہاں 8.03 کروڑ روپئے کی لاگت سے 104مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں چھٹا جاب میلہ 19اگست کو نظام آباد میں منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT