Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے لالہ پیٹ میں ریلوے اراضی کا حصول ‘ وزیر

ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے لالہ پیٹ میں ریلوے اراضی کا حصول ‘ وزیر

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر اکسائز ٹی پدما راؤ نے کہاکہ اسمبلی حلقہ سکندرآباد کے لالہ پیٹ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کیلئے ریلوے کی 12 ایکڑ اراضی ریاستی حکومت کے حوالے کرنے سے مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اُصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت نے چیرلہ پلی میں ریلوے ٹرمنل کی خاطر متبادل 24 ایکر اراضی دینے کی پیشکش کیا ہے۔ بہت جلد ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی جائیگی۔ پدما راؤ نے بتایا کہ اسمبلی حلقہ سکندرآباد لالہ پیٹ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کیلئے ریلوے اراضی حوالے کرنے سے مرکزی حکومت نے اتفاق کیا ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر جب بھی دہلی گئے ہیں اس مسئلہ پر ایک سے زائد مرتبہ مرکز سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اراضی دینے سے اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسمبلی حلقہ سکندرآباد میں خالی جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر نہیں کئے جاسکے۔ ریلوے بورڈ کی جانب سے لالہ پیٹ میں 12 ایکر اراضی دینے کا فیصلہ کرنے پر بہت بڑا مسئلہ حل ہوا ہے۔ اس کے بدلے میں ریاستی حکومت نے ریلوے بورڈ کو شہر کے مضافاتی علاقے چیرلہ پلی میں ریلوے ٹرمنل کے لئے 24 ایکر اراضی دینے کا پیشکش کیا ہے۔ اس مسئلہ پر بہت جلد ریلوے بورڈ اور حکومت تلنگانہ کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT