Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر پر 18 ہزار کروڑ کا خرچ : کے ٹی آر

ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر پر 18 ہزار کروڑ کا خرچ : کے ٹی آر

حیدرآباد 10 فروری ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے شہر کو سلم علاقوں سے پاک بنانے ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم شروع کرنے اور اس پر 18 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کا اعلان کیا ۔ مارچ تک شہر میں 800 نئے بس اسٹانڈ قائم کرنے کی حکام کو ہدایت دی ۔ کے ٹی آر نے آج کنٹونمنٹ مڈ فورڈ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ سے کہا کہ چیف منسٹر نے غریب عوام کو عزت کی زندگی گذارنے ڈبل بیڈ روم مکانات اسکیم متعارف کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 2 ہزار سے زائد سلم بستیاں ہیں ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرکے حکومت شہر کو سلم سے پاک بنانا چاہتی ہے ۔ کنٹونمنٹ کا ہاسپٹل ریاستی حکومت کے حوالے کیا گیا تو اس کو عصری تقاضوں سے لیس کیا جائے گا ۔ وہ اپنے دورہ دہلی کے دوران وزیر دفاع سے ملاقات کرکے محکمہ دفاع کے کنٹرول میں موجود اراضی حکومت تلنگانہ کے حوالے کرنے نمائندگی کرچکے ہیں ۔ بعد ازاں کیمپ آفس پر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کا جائزہ لیا ۔ کمشنر بلدیہ جناردھن ریڈی کو مارچ تک شہر کے مختلف مقامات پر 800 بس اسٹانڈ تعمیر کرنے کی ہدایت دی ۔ بس اسٹانڈس تین حصوں اے بی سی میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیا اور اے گریڈ بس اسٹانڈس کی تعداد میں اضافہ پر بھی غور کیا ۔ بس اسٹانڈس کی تعمیرات میں جو مسائل ہیں اس کو فوری دور کرنے احکامات جاری کئے ۔ مارچ کے اواخر تک تمام بس اسٹانڈس کی تعمیرات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT