Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا جائزہ ، کام میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت

ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا جائزہ ، کام میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت

چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس ، متعلقہ عہدیداروں کو ٹنڈرس طلب کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری نے آج سکریٹریٹ میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کا جائزہ لیا ۔ جی ایچ ایم سی کے علاوہ اضلاع سدی پیٹ ، میڑچل اور کریم نگر کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں محکمہ ہاوزنگ کی پرنسپل سکریٹری چترا رامچندرن محکمہ فینانس کے اسپیشل سکریٹری رام کرشنا راؤ محکمہ بلدی نظم و نسق کے سکریٹری نوین متل کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی ، ڈائرکٹر محکمہ بلدی نظم و نسق ٹی کے سری دیوی کے علاوہ ہاوزنگ بورڈ کے دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات میں تیزی پیدا کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کو آپس میں تال میل پیدا کرتے ہوئے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کرنے اور تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ تعمیرات کے لیے درکار فنڈز کے معاملے میں محکمہ فینانس کو ماہانہ رپورٹ پیش کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2,68,099 لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس پر 16,715 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے ۔ 1,07,367 مکانات کی تعمیرات کے لیے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں ۔ ماباقی مکانات کی تعمیرات کے لیے بھی جلد از جلد ٹنڈرس طلب کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چیف سکریٹری نے ریاست کے تمام اضلاع واری اساس پر ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کا جائزہ لیا ۔ گریٹر حیدرآباد ، اضلاع سدی پیٹ ، میڑچل ، کریم نگر میں کاموں کی تیزی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اضلاع جوگولامبا ، کمرم بھیم ، ونپرتی ، نرمل ، ورنگل ( رورل ) ، وقار آباد اور رنگاریڈی میں سست کاموں کو نوٹ کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے کلکٹرس کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس اجلاس میں راجیو سوہا گروہا فلیٹس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے بنڈلہ گوڑہ اور پوچارام میں موجود فلیٹس سے بھر پور استفادہ کرنے کا سرکاری ملازمین کو مشورہ دیا ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT