Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل روم مکانات کی اندرون ڈسمبر تکمیل

ڈبل روم مکانات کی اندرون ڈسمبر تکمیل

کریم نگرمیں جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کا خطاب
کریم نگر /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پہلے مرحلے کے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر اندرون ڈسمبر پوری طرح سے کی جاکر غریب طبقات کے خواب کو سچ ثابت کریں گے ۔ ریاستی تعمیر امکنہ و ہندو اوقاف وزیر اندرا کرن ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں قدیم متحدہ ضلع کریم نگر میں روبہ عمل ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیرات کے سلسلے جائزہ اجلاس میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات میں منافع بہت ہی کم ہونے کی وجہ سے کنٹراکٹرس دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں 400 مکانات کی منظوری دئے جانے پر کاموں کا آغاز نہ ہوسکا ۔ اب مزید ایک ہزار مکانات کی منظوری دی گئی ہے تو ارکان اسمبلی خصوصی توجہ مبذول کئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کاموں سرعت دکھائی دینے لگی ہے۔ ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیری کام پورے ہوجائیں گے تو ارکان اسمبلی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا ۔ ڈبل بیڈ مکانات کیئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ پہلے حکومت کی اراضی کی نشاندہی کرلی جانی چاہئے اور وہاں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر شروع کرنے کیلئے ٹنڈرس طلب کرکے جلد از جلد قطعیت دینے کیلئے ضلع کلکٹر کو حکم دیا ۔ اسی طرح اندراماں ایورس یوجنا اسکیم کے تحت تعمیری مراحل کے مکانات کی نشاندہی کی جاکر تعمیری کام پورے کرلئے جائیں ۔ اس سلسلے میں بھی فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے اجرائی عمل میں لائی جائے حکم دیا ۔ حکومت کے منظورہ مکانات حلقہ اسمبلی اربن مقامات کو 40 رورل مقامات کیلئے 60 فیصد کے  حساب سے مکانات تعمیر کئے جانے ہوں گے ۔ کریم نگر رام گنڈم کارپوریشن حدود میں البتہ 20-80 کے حساب سے تعمیر کئے جانے چاہئے مشورہ دیا ۔ ضلع میں تعمیری کاموں کی ذمہ داری ریاستی وزیر سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر کا قبول کرلینا انتہائی خوشی کی خبر ہے ۔ یہ فیصلہ قابل ستائش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT