Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل گینس ورلڈ ریکارڈ ہولڈر خورشید حسین کو امریکہ میں ماسٹرس ڈگری

ڈبل گینس ورلڈ ریکارڈ ہولڈر خورشید حسین کو امریکہ میں ماسٹرس ڈگری

حیدرآباد۔/15مئی، ( پریس نوٹ ) ٹائپنگ میں دوہرا گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے محمد خورشید حسین نے والپر ائیسو یونیورسٹی ، انڈیانا، امریکہ سے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی میں ان کی ماسٹرس ڈگری کی تکمیل کی۔ ان کی گریجویشن ڈے تقریب14مئی 2016 کو منعقد ہوئی اور انہیں ماسٹرس ان سائینس ڈگری عطا کی گئی۔ اس موقع پر دو ہزار سے زائد طلبہ اور فیکلٹی موجود تھے۔ خورشید حسین امریکہ میں ہندوستان کے لئے مزید گینس ورلڈ ریکارڈس بنانے کے خواہاں ہیں۔ محمد خورشید حسین ولد اکبر حسین ساکن امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ حیدرآباد ٹائپنگ میں ڈبل گینس ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے پہلا ریکارڈ 2 فبروری 2012ء کو بنایا تھا جس میں انہوں نے انگلش کے تمام حروف A تا Z صرف 3سکنڈ میں ٹائپ کئے تھے اور دوسرا ریکارڈ 27 فبروری 2014 کو بنایا جس میں انہوں نے ایک جملہ کو ناک کا استعمال کرتے ہوئے 47.44 سکنڈ میں ٹائپ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT