Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈرائیورنگ کے دوران حادثات

ڈرائیورنگ کے دوران حادثات

موبائیل فون کے استعمال پر پابندی لگانے تلنگانہ کے کریم نگر آرٹی سی کا فیصلہ
حیدرآباد۔ 5۔ جون (سیاست نیوز ) آرٹی سی بسوں کے حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ کے کریم نگر آرٹی سی ریجن نے بسوں کو چلانے کے دوران موبائیل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سدی پیٹ کے رماگوڑم اور حضور آباد کے چنجرلہ میں پیش آئے دو خطرناک سڑک حادثات جس میں تقریبا21افراد ہلاک ہوگئے تھے ، کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک آرٹی سی بس کا ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے موبائیل فون کا استعمال کر رہا ہے ۔کارپوریشن کے افسروں کی جانچ میں اس بات کا پتہ چلا کہ حضور آباد بس ڈپو سے تعلق رکھنے والا جی سرینواس گاڑی چلاتے ہوئے اپنے اسمارٹ فون میں تصاویر دیکھ رہا ہے ۔اسی بس کے ایک مسافر نے اس کی ویڈیو اپنے سل فون میں لے لی۔اس واقعہ کے بعد ڈیوٹی پر ڈرائیورس کی جانب سے موبائیل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈرائیورس کو اب اپنے سل فون ڈپو میں جمع کروانے ہوں گے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پر وہ کنڈکٹر کا فون استعمال کرسکتے ہیں۔903بسوں میں سے پہلے مرحلہ میں 728بسوں میں اس پر عمل کیا جائے گا۔اسی دوران خراب ریکارڈ کے حامل ڈرائیورس کے لئے ریفریشر کلاسس کا اہتمام کیاجائے گا۔یہ کلاسس پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے تعاون سے منعقد کی جائیں گی

TOPPOPULARRECENT