Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈرائیور کو زدوکوب کرکےکار چھین کر فرار

ڈرائیور کو زدوکوب کرکےکار چھین کر فرار

شمس آباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ پدا گولکنڈہ میں آج صبح تین نامعلوم افراد نے ڈرائیور کو زدوکوب کرکے کار چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ستیہ نارائنا ڈرائیور ساکن بوئن پلی کو 12اپریل کو تین نامعلوم افراد نے حشمت پیٹ سے بنگلور جانے کیلئے اس کی انووا کار کو بک کیا اور 12اپریل کو وہ بنگلور روانہ ہوگئے اور 13اپریل کو بنگلور سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے 14 اپریل کی ابتدائی ساعتوں میں شمس آباد پہنچنے کے بعد تینوں نامعلوم مسافرین نے کار کو پدا گولکنڈہ کی سمت لے جانے کو کہا تو کار ڈرائیور ستیہ نارائنا نے کار وہاں لے گیا نیشنل ہائی وے سے کچھ فاصلہ پر جانے کے بعد کار کو روک کر تینوں مسافرین نے ڈرائیورکو زدوکوب کیا اور اسے ڈھکیل کر اس کی انووا کار نمبر AP01AB4455 لیکر فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کی شکایت پر محمد خلیل پاشاہ سب انسپکٹر شمس آباد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کار اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT