Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈرائیور کی پھانسی لگاکر خودکشی

ڈرائیور کی پھانسی لگاکر خودکشی

بودھن۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن سریندر ریڈی کے بموجب 38 سالہ ڈرائیور پرساد نے گزشتہ شب اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب متوفی کثرت سے شراب نوشی کا عادی ہوچکا تھا اس کی ان حرکتوں سے عاجز آکر اس کی بیوی بچے علحدہ ہوگئے تھے۔ اس دوران متوفی پر فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث وہ زندگی سے مایوس ہوکر اپنے ہی گھر میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلیا۔ متوفی کی والدہ لکشمی کی تحریری شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔

گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکر کسان کی خودکشی
سرپور ٹاؤن۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پور ٹاؤن مستقر میں زراعت پیشہ کسان تروپتی ریڈی عمر 45سال اپنی بیوی سے جھگڑے کے دوران دونوں میں لفظی تکرار بڑھ گئی اوربیوی کے جھگڑوں اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر اپنے ہی گھر میں خودکشی کرلی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس پراوین کمار نے بھی پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT