Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈرائیور کی چوکسی،وجئے واڑہ میں ایک بڑا بس حادثہ ٹل گیا

ڈرائیور کی چوکسی،وجئے واڑہ میں ایک بڑا بس حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد 10دسمبر(یو این آئی ) آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک بڑا بس کا حادثہ ٹل گیا۔پرائیویٹ ٹراویلس کی ہائی ٹیک بس وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد جارہی تھی کہ وجئے واڑہ کے سیتنا پیٹ سنٹر کے قریب بس کی ٹکر ٹاٹاایس گاڑی سے ہوگئی ۔ٹاٹا ایس گاڑی سے ٹکراجانے کے بعد بس نے پُل کے ریلنگ کو ٹکر دے دی تاہم بس کے ڈرائیور نے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کیا اور بس کے توازن پر قابو پالیا ۔ا س طرح ڈرائیور کی چوکسی کے سبب یہ بس پُل پر سے گرنے سے بچ گئی ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو یہ بس ،نیچے گر جاتی ۔یہ حادثہ کل رات پیش آیا۔حادثہ کے وقت بس کے مسافرین سو رہے تھے تاہم زوردار آواز سے یہ تمام مسافرین نیند سے بیدار ہوگئے اور اس حادثہ پر خوفزدہ ہوگئے ۔بعض مسافرین نے اس حادثہ پر تشویش کا اظہار کیاجبکہ بعض مسافرین اپنی جان بچانے کے لئے بس کی کھڑکی سے نیچے کود گئے ۔اس حادثہ کے سبب اس مصروف سڑک پر ٹریفک بڑے پیمانہ پر جام ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سڑک پر ٹریفک کو بحال کیا۔

TOPPOPULARRECENT