Wednesday , January 24 2018
Home / تفریح / ڈرائیونگ لائسنس کے مسئلہ پر سلمان خان کو راحت

ڈرائیونگ لائسنس کے مسئلہ پر سلمان خان کو راحت

ممبئی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیشن کورٹ نے آج بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو راحت فراہم کرتے ہوئے یہ رولنگ دی ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے اس مرحلے پر ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے کیلئے انہیں ہدایت نہیں دی جاسکتی۔ اگر وہ چاہیں تو کسی مناسب موقع پر یہ داخل کرسکتے ہیں۔ سیشن جج ڈی بلیو دیشپانڈے نے استغاثہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ سلمان خان ک

ممبئی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیشن کورٹ نے آج بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو راحت فراہم کرتے ہوئے یہ رولنگ دی ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے اس مرحلے پر ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے کیلئے انہیں ہدایت نہیں دی جاسکتی۔ اگر وہ چاہیں تو کسی مناسب موقع پر یہ داخل کرسکتے ہیں۔ سیشن جج ڈی بلیو دیشپانڈے نے استغاثہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ سلمان خان کو اپنا ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے کیلئے ہدایت دی اور کہا کہ ہندوستانی قانون شواہد کی دفعات کے تحت ان کی عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔ استغاثہ کے بموجب سلمان خان سال 2002ء میں اس وقت ڈرائیونگ لائسنس نہیں رکھتے تھے جب سڑک کے کنارے پر واقع ایک بیکری میں ان کی کار گھس پڑی تھی اور بیکری کے باہر محو خواب ایک شخص ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے تھے، تاہم سلمان خان نے حادثہ کے 2 سال بعد 2004ء میں لائسنس حاصل کیا تھا۔ جج نے کہا کہ سلمان نے اگرچیکہ 2004ء میں لائسنس حاصل کیا تھی لیکن یہ ڈاکیومنٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT