Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈراویڈ کی نیپالی ٹیم کو مبارک باد

ڈراویڈ کی نیپالی ٹیم کو مبارک باد

کوالالمپور۔14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)دفاعی چمپین ہندوستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اور اپنے دور کے مایہ ناز بیٹسمین راہول ڈراویڈ نیپالی کرکٹ ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد دینے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔ ایشیا کپ کے میچ میں 19رنز سے حیران کن فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے کوچ کو اپنے ڈریسنگ روم میں دیکھ کر حیران رہ گئے اور سب نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ ڈراویڈ نے عمدہ کھیل پر ان کی تعریف کی اور اپنے نیپالی ہم منصب کو ٹیم کی فتح پر مبارک دی۔ انہوں نے خاص طور پر نیپالی آل راونڈر دپندر سنگھ کے کھیل کو سراہا جن کی بیٹنگ اور بولنگ اس میچ میں واضح فرق ثابت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT