Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈراویڈ کے مشورے پر عمل سے مجھے فائدہ ہوا : پجارا

ڈراویڈ کے مشورے پر عمل سے مجھے فائدہ ہوا : پجارا

بنگلورو ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چتیشور پجارا پھر سے رنز بنانے لگے ہیں اور وہ اپنی حالیہ کامیابی کو انڈیا اے کوچ راہول ڈراویڈ سے ملے تکنیکی مشورے سے منسوب کرتے ہیں۔ پجارا نے جنھیں آسٹریلیا ٹور کے دوران قطعی گیارہ کھلاڑیوں سے ڈراپ کردیا گیا تھا، شاندار واپسی کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سنچری (145) اور جنوبی افریقہ کے خلاف قیمتی 77 رنز اسکور کئے، جو دونوں مشکل وکٹوں پر بنائے گئے۔ یوں تو وہ اپنی کامیابی کے راز کا افشاء کرنا چاہیں چاہتے، لیکن انھوں نے اتنا ضرور بتایا کہ ڈراویڈ نے انھیں بیٹنگ کے وقت دونوں قدموں کے درمیان فاصلے کو گھٹانے کا مشورہ دیا تھا۔ پجارا نے آج یہاں میڈیا کو بتایا کہ ’’میرے پاس پیمائش ہے کہ کس انداز سے میں بیٹنگ کیلئے کھڑا ہوتا تھا اور دونوں قدموں کے درمیان فاصلہ کتنا ہوتا تھا۔ اب میں قدرے کم فاصلہ رکھتا ہوں ۔ میں نے اس بارے میں میرے والد (سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی اروند پجارا ) سے بھی بات کی تھی۔‘‘

TOPPOPULARRECENT