Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈراویڈ ہندوستانی ٹیم کے اگلے کوچ؟

ڈراویڈ ہندوستانی ٹیم کے اگلے کوچ؟

ممبئی ۔13مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے کے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں بورڈ کے معاملات کیلئے سپریم کورٹ کی تقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی سے ملاقات کی تھی جو انہیں سینئر ٹیم سمیت تمام ٹیموںکے معاملات سونپ کر زیادہ بااختیار بنانا چاہتی ہے۔ انیل کمبلے کو ٹیم ڈائریکٹر بننے کی پیشکش کی گئی ہے اور 14اپریل تک ان کے نئی ذمہ داری سنبھالنے کا امکان ہے۔اگر ایسا ہوا تو راہول ڈراویڈ کو ہندوستانی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنایا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT