Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ڈربن میں گاندھی میوزیم کا افتتاح

ڈربن میں گاندھی میوزیم کا افتتاح

جوہانسبرگ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دیوالی کے موقع پر ایک چھوٹے قطعہ اراضی پر جو کسی زمانے میں گاندھی کی ملکیت تھی۔ ایک گاندھی میوزیم کا افتتاح عمل میں آیا جو ساحلی شہر ڈربن میں واقع ہے۔ ریاستی وزیر برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کل میوزیم کا افتتاح انجام دیا جس کے ذریعہ گاندھی جی کی طرز حیات اور اس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہونے کی عکاسی کی گئی ہے۔ 1897ء میں گاندھی جی مذکورہ اراضی کے مالک تھے اور جب جنوبی آفریقہ میں آباد ہندوستانیوں کیساتھ قانونی طور پر امتیاز روا رکھا جانے لگا تو ناٹال انڈین کانگریس نے اس امتیازی سلوک کیخلاف اپنی لڑائی کا اعلان کردیا۔

 

چین کیساتھ شمالی کوریا کے تعلقات میں سرد مہری
سیئول ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر ژی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 5سالہ کانگریس کا آج افتتاح کیا ۔ اس موقع پر شمالی کوریا نے برخلاف معمول مختصر پیغام مبارکباد جاری کیا جس سے دو روایتی حلیفوں کے تعلقات میں بڑھتی سردمہری کا اظہار ہوا ہے ۔ چین نے 1950-53 کی کوریائی جنگ میں شمالی کوریا کو شکست سے بچایا تھا ۔ اسکے بعد سے وہ اس ملک کا دیرینہ حلیف اور سب سے بڑا اقتصادی مدد کرنے والا پڑوسی ہے لیکن اسلحہ کیلئے پیانگ یانگ کے بڑھتے ہوئے عزائم کے سبب حالیہ چند مہینوں کے دوران ان دو دیرینہ حلیفوں کے تعلقات متاثر ہوئے ہیںجسکی ایک وجہ یہ بھی ہیکہ چین نے شمالی کوریا کیخلاف اقوام متحدہ کی سخت ترین تحدیدات سے اتفاق کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT