Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / ڈرون حملوں میں سات عسکریت پسند ہلاک

ڈرون حملوں میں سات عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 26 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان علاقہ میں دو علحدہ امریکی ڈرون حملوں میں کم و بیش سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثناء انیٹلیجنس ذرائع نے بتایا کہ پہلا حملہ وادی شاوال میں کیا گیا جہاں پنجابی طالبان کمانڈر قاری عمران کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ڈان آن لائن نے یہ رپورٹ دی ۔ اس حملہ میں حالانکہ چار عسک

اسلام آباد ۔ 26 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان علاقہ میں دو علحدہ امریکی ڈرون حملوں میں کم و بیش سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثناء انیٹلیجنس ذرائع نے بتایا کہ پہلا حملہ وادی شاوال میں کیا گیا جہاں پنجابی طالبان کمانڈر قاری عمران کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ڈان آن لائن نے یہ رپورٹ دی ۔ اس حملہ میں حالانکہ چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے لیکن اس بات کی توثیق نہیں ہوئی کہ مہلوکین میں قاری عمران شامل ہے یا نہیں ۔ دوسرا حملہ بھی اسی علاقہ میں کیا گیا جہاں ایک کمپاؤنڈ پر دو میزائیلز فائر کئے گئے جس میں ازبیکستان سے وابستہ تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT