Monday , January 22 2018
Home / پاکستان / ڈرون حملہ میں القاعدہ کا پاکستان ۔ افغان سربراہ ہلاک

ڈرون حملہ میں القاعدہ کا پاکستان ۔ افغان سربراہ ہلاک

اسلام آباد 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان علاقہ میں ایک امریکی ڈرون حملے میں پانچ القاعدہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں القاعدہ کے ایک بڑا لیڈر بھی شامل ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی پاکستانی فوجی کارروائی میں القاعدہ کا عالمی آپریشنس سربراہ بھی ہلاک ہوگیا تھا ۔ امریکہ نے آج شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا جس م

اسلام آباد 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان علاقہ میں ایک امریکی ڈرون حملے میں پانچ القاعدہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں القاعدہ کے ایک بڑا لیڈر بھی شامل ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی پاکستانی فوجی کارروائی میں القاعدہ کا عالمی آپریشنس سربراہ بھی ہلاک ہوگیا تھا ۔ امریکہ نے آج شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں عمر فاروق نامی دہشت گرد بھی شامل ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ شخص پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کی کارروائیوں کا نگران تھا ۔ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے بھی القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک سکیوریٹی عہدیدار نے کہا کہ ڈرون حملے میں جو پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں عمر فاروق بھی شامل ہے ۔ یہ ادعا کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں ایک کمپاؤنڈ پوری طرح تباہ ہوگیا جہاں یہ دہشت گرد پناہ لئے ہوئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ عمر فاروق عمر استاد اور فاروق استاد کی حیثیت سے بھی مشہور تھا اور وہ پاکستان و افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کر رہا تھا ۔ واضح رہے کہ القاعدہ کے عالمی آپریشنس کا سربراہ عدنان شکری جمعہ بھی کل پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں ہلاک ہوگیا تھا ۔ یہ شخص نیویارک سب وے سسٹم کو نشانہ بنانے کی 2009 کی سازش میں امریکہ کو مطلوب تھا ۔

TOPPOPULARRECENT