Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈرگس ریاکٹ ‘ تلگواداکارہ کاجل اگروال کا مینیجر گرفتار ‘ گانجہ ضبط

ڈرگس ریاکٹ ‘ تلگواداکارہ کاجل اگروال کا مینیجر گرفتار ‘ گانجہ ضبط

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) ڈرگس ریاکٹ کی تحقیقات میں شدت پیدا کرکے محکمہ آبکاری انفورسمنٹ ٹیم نے آج تلگو اداکارہ کاجل اگروال کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔ پٹکر رانسن جوزف کو عہدیداروں نے منی کنڈہ کے مکان سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے گانجہ برآمد کرلیا۔ ڈرگس ریاکٹ میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ محکمہ آبکاری کی اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے بتایا کہ اداکارہ کا منیجر گانجہ کا استعمال کررہا تھا اور مہدی پٹنم کے ساکن ایک شخص سے ممنوعہ منشیات حاصل کررہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ٹی ایف گانجہ فراہم کرنے والے شخص کا پتہ چلانے کوشش کررہی ہے اور مختلف مقامات پر دھاوے کئے جارہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ جوزف کاجل اگروال کے پاس گزشتہ 18 ماہ سے منیجر کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا اور سابق میں اس نے دیگر دو اداکاراؤں کے پاس بھی ملازمت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT