Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈرگس مافیا اور ہتھیاروں کی فروخت کنندگان کا گٹھ جوڑ

ڈرگس مافیا اور ہتھیاروں کی فروخت کنندگان کا گٹھ جوڑ

انٹلیجنس بیورو اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو الرٹ ، محکمہ انسداد منشیات کے عہدیداروں کا اجلاس
حیدرآباد۔14ڈسمبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں افیون اور ہیروئین کی ضبطی کے بعد ریاست نے انٹلیجنس بیورو اور نارکوٹیکس کنٹرول بیورو کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگس مافیا اور ہتھیار کے فروخت کنندگان میں کوئی گٹھ جوڑ ہے جس کا پتہ چلا یا جانا ضروری ہے۔ جولائی میں ہوئے اکسائز اور انسداد منشیات محکمہ کے عہدیداروں کے اجلاس میںاس بات کی سمت نشاندہی کی گئی تھی کہ ہتھیاروں کی فروخت اور منشیات کی فروخت کرنے والوں کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اس کا پتہ چلایا جانا ضروری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں منشیات کی ضبطی اور اس کی تجارت کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا تھا اور ان ہی خدشات کے تحت آئی بی اور انسداد منشیات کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دے دی گئی تھی ۔ گذشتہ اتوار کو محکمہ اکسائز کی جانب سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا جو ایک کیلو افیون اور 56گرام ہیروئین فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس گرفتاری کے بعد بھی محکمہ کی جانب سے مرکزی انٹلیجنس بیورو کو الرٹ روانہ کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی منشیات کی فروخت اور اسلحہ کی فروخت کے درمیان تعلقات کا پتہ چلاتے ہوئے ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔گرفتار شدگا ن کے متعلق ریاستی ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ گرفتار شدگان ملک کی دیگر ریاستو ںمیں بھی ان سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اسی لئے انہیں مرکزی محکمہ انسداد فروخت منشیات کے حوالہ کرنے پر غور کیا جا رہاہے۔

TOPPOPULARRECENT