Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈرگس کاروبار میں ملوث نائیجریائی سمیت 3 گرفتار

ڈرگس کاروبار میں ملوث نائیجریائی سمیت 3 گرفتار

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں ڈرگس کے کاروبار میں ملوث تین افراد بشمول ایک نائجیریائی باشندہ اور کشمیر کے متوطن کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھا کرشن راؤ نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ نائجیرین باشندہ 30 سالہ الوما فرائیڈے ہے جو 27 سالہ کشمیری نوجوان عابد نظیر اور 19 سالہ طالبعلم یاش سنکارا کی مدد سے ڈرگس کا کاروبار کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سنکارا ساکن باغ عنبرپیٹ حمایت نگر میں واقع ایک کالج میں بی بی اے کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور وہ اکثر گوا جایا کرتا ہے اور اس کے دوست نے کشمیری نوجوان عابد نظیر عرف ٹائیگر جو ڈرگس کے کاروبار میں ملوث ہے کا پتہ دیا اور اس سے ممنوعہ منشیات ایل ایس ڈی ڈرگس منگوایا ۔ انہوں نے کہا کہ عابد کئی افراد کو ڈرگس فروخت کررہا تھا اور ایل ایس ڈی کے فی اسٹامپ کی قیمت ہزار تا 1500 ہے ۔ اسی دوران سنکارانے عابد نظیر کو منشیات شہر لانے کیلئے کہا اور عابد نائجیریائی ڈرگس اسمگلر فرائیڈے کے ہمراہ شہر پہونچا تھا اور خواہشمند گاہکوں کی تلاش میں تھا کہ ٹاسک فورس پولیس نے انہیں نارائن گوڑہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے ایل ایس ڈی کے 75 اسٹامپس ، 30 گرام چرس ، ہیروئین گانجے کے پیاکٹس برآمد کرلئے ۔

حیدرآباد میٹرو ریل کے اسٹیشن میں آتشزدگی
ویلڈنگ کے کاموں کے باعث حادثہ کا امکان ، ایم ڈی
حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ریل اسٹیشن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ پراجکٹ کے جاری برق رفتار کا موں کے درمیان اس طرح کے واقعہ سے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ۔ حیدرآباد میٹرو ریل شہر کا ایک باوقار پراجکٹ ہے جس کے پہلے مرحلے کے کاموں کی تکمیل ہوچکی ہے ۔ آج ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن میں اچانک آگ کے شعلہ بھڑک اٹھے ۔ فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ارباب مجاز نے اس پر قابو پالیا تاہم اسٹیشن جاری نہ رہنے کے سبب کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ایم ڈی حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی آئندہ ایسے کسی بھی واقعہ پر ایل اینڈ ٹی کمپنی کو پابند کیا اور سخت احتیاطی اقدامات کو اولین ترجیح کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے فوری طور پر ابتدائی تحقیقات کروائی اور کہا کہ کاموں کی تیزی کے سبب گذشتہ روز اس اسٹیشن میں ویلڈنگ کا کام کیا گیا اور امکان ہے کہ اس کے سبب اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT