Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈرگس کیس میں ٹی آر ایس قائد کو ماخوذ کرنے کی کوشش، سابق وزیر سریدھر بابو اور دیگر کیخلاف مقدمہ

ڈرگس کیس میں ٹی آر ایس قائد کو ماخوذ کرنے کی کوشش، سابق وزیر سریدھر بابو اور دیگر کیخلاف مقدمہ

حیدرآباد 22 اکٹوبر (پی ٹی آئی) سابق وزیر اور کانگریس قائد ڈی سریدھر بابو اور دیگر دو افراد کو ڈرگس کے ایک کیس میں مبینہ طور پر حکمراں ٹی آر ایس کے قائد کو غلط طور پر ماخوذ کرنے کی کوشش کرنے پر بک کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون جوئیل ڈیوس نے آج کہاکہ سریدھر بابو اور کانگریس کے ورکرس بھارگو اور سدرشن کے خلاف اس سلسلہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ کشن ریڈی کی جانب سے داخل کی گئی شکایت کے مطابق پداپلی ڈسٹرکٹ میں مٹارم منڈل کے ٹی آر ایس صدر سدرشن نے مبینہ طور پر ان کے مکان میں گانجہ رکھنے کا منصوبہ بنایا اور اس کے لئے بھارگو اور بابو سے مدد طلب کی۔ ڈیوس نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کشن ریڈی نے ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگس پیش کئے جس میں سدرشن کو نارکوٹکس کے ایک جھوٹے کیس میں انھیں (ریڈی) کو ماخوذ کرنے کے لئے بابو کی مدد طلب کرتے ہوئے سنا گیا۔ سریدھر بابو نے مبینہ طور پر سدرشن کو اس بات کا تیقن دیا کہ کشن ریڈی کے مکان میں ڈرگس رکھنے پر وہ پولیس کو روانہ کریں گے اور ممنوعہ شئے رکھنے پر انھیں گرفتار کروائیں گے۔ کسی طرح ٹی آر ایس قائد نے آڈیو ریکارڈنگس حاصل کی اور ایک شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT