Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈرگس کے استعمال کو آہنی پنجوں سے ختم کردیا جائے گا

ڈرگس کے استعمال کو آہنی پنجوں سے ختم کردیا جائے گا

چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت ، ڈرگس کے خلاف ریالی ، میئر بی رام موہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ /13 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ڈرگس کے استعمال کو آہنی شکنجوں سے کچل ڈالنے کی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایات دی ہیں ۔ آج یہاں تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس یونین اور یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام نیکلس روڈ پر ڈرگس کے خلاف منظم کردہ 3K اور 5K رن کا آغاز کرتے ہوئے میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بی رام موہن نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ڈرگس کے استعمال کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہر ایک سے پہل کرنے کی پرزور اپیل کی ۔ انہوں نے ملاوٹی اشیاء اور نقلی غذاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غذائی اشیاء میں ملاوٹ وغیرہ کا بھی مکمل تدارک کرنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔ نیکلس روڈ پر واقع پیپلز پلازا تا جلاوہار تک منظم کی گئی اس 3K اور 5K رن میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا اور منشیات (ڈرگس) کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔ اس 3K اور 5K رن میں صدرنشین بیوریجس کارپوریشن مسٹر دیوی پرساد ، ڈپٹی میئر جی ایچ ایم سی مسٹر بابا فصیح الدین و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں بلاتخصیص عمر افراد اور عہدیدار وغیرہ بھی شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT