Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈرینیج کی صفائی کے دوران مزدور ہلاک

ڈرینیج کی صفائی کے دوران مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 نومبر (سیاست نیوز) ڈرینیج کی صفائی کے دوران ایک مزدور فوت ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے بموجب 30 سالہ بی سرینواس ساکن وجئے پوری کالونی جو پیشہ سے پلمبر ہے اور وہ اپل میں واقع ہوٹل سوپر بھات میں ڈرینیج لائین درست کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ سرینواس کو ہوٹل انتظامیہ نے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ یونیورسٹی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT