Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / ڈسمبر میں مناسک حج کیلئے انتظامات

ڈسمبر میں مناسک حج کیلئے انتظامات

ریاض۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی وزارت صحت کے ایک سینئیر عہدیدار کے مطابق آئندہ مناسک حج کے دوران مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے نیز متعدی امراض کے انسداد پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ نائب وزیر صحت ، ترقی و منصوبہ بندی محمد کھوشائم کی صدارت میں حج تیاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا ۔ حج 2014 کے لیے خاد

ریاض۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی وزارت صحت کے ایک سینئیر عہدیدار کے مطابق آئندہ مناسک حج کے دوران مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے نیز متعدی امراض کے انسداد پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ نائب وزیر صحت ، ترقی و منصوبہ بندی محمد کھوشائم کی صدارت میں حج تیاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا ۔ حج 2014 کے لیے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کے احکام ہدایات اور بصیرت کے مطابق تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعی نے دسمبر میں ادا کئے جانے والے مناسک جو کے پرسکون اور اطمینان بخش انداز میں اہتمام و انصرام کے لیے مکہ معظمہ و مدینہ منورہ میں حج تیاری کمیٹیاں تشکیل دئیے ہیں ۔ اجلاس میں نائب وزرائے صحت کے علاوہ دونوں مقدس شہروں کے محکمہ صحت و طبابت کے ڈائرکٹر جنرلس نے شرکت کی ۔

سعودی وزارت صحت نے گذشتہ سال ریاستی حج کے دوران 12 لاکھ سے زائد عازمین و حجاج کرام کو طبی امداد پہونچائی تھی ۔ جس میں 4,015 کو دواخانوں میں شریک کیا گیا تھا ۔ 450 حجاج کے قلب کے آپریشنس کئے گئے تھے ۔ 22 کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی ۔ 1624 کو ڈیالائسیس پر رکھا گیا ۔ 100 کی انڈسکوپی کی گئی ۔ 2014 کے دوران فریضہ حج ادا کرنے کی خواہش مندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل تمام مقررہ ٹیکے لیں ۔ فلو سے بچنے کے لیے اگرچیکہ ٹیکہ اندازی کا لزوم نہیں ہے تاہم کہا گیا ہے کہ مانع فلو ٹیکے لینا بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT