Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسرس کو فلاحی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کی ہدایت

ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسرس کو فلاحی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کی ہدایت

حیدرآباد۔/10 مارچ، ( سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود دانا کشور نے تمام ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اقلیتی بہبود اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اقلیتی اداروں کی کارکردگی بالخصوص بجٹ کی اجرائی اور خرچ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری پر خصوصی توجہ مبذول کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں درخواست گذار حکومت کے فوائد سے محروم نہیں ہونا چاہیئے۔ دانا کشور نے ڈائرکٹوریٹ آف میناریٹی ویلفیر کے تحت موجود اسکیمات جیسے اسکالر شپس اور اوورسیز اسکالر شپ پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی اسکیمات پر عمل آوری میں تیزی لانے کا مشورہ دیا۔ سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکولس سوسائٹی بی شفیع اللہ کے ساتھ دانا کشور نے اقامتی اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکولوں کی کارکردگی کی ستائش کی اور تجویز پیش کی کہ کمزور طلبہ کیلئے برج کورس سنٹر قائم کیا جائے جہاں انہیں دیگر طلبہ کے مساوی مسابقت میں کھڑا کیا جاسکے۔ انہوں نے بلڈنگ اور رہائش جیسے مسائل کی یکسوئی کیلئے ڈسٹرکٹ انچارج آفیسرس کے تقرر کی سفارش کی۔

TOPPOPULARRECENT