Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر سرسلہ دست درازی کے الزام میں معطل

ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر سرسلہ دست درازی کے الزام میں معطل

اقامتی اسکول کی اسٹاف نرس کی شکایت ، ملزم کی خدمات محکمہ پلاننگ کو واپس
حیدرآباد ۔ 13۔ ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے سرسلہ کے اقلیتی اقامتی اسکول کی اسٹاف نرس کے ساتھ دست درازی پر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کو معطل کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسٹاف نرس نے تحریری طور پر شکایت کی تھی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل نے سدی پیٹ کے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر جی جیوا رتنم کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی خدمات ان کے متعلقہ محکمہ پلاننگ کو واپس کردی ہے ۔ مذکورہ عہدیدار کو سدی پیٹ کے علاوہ سرسلہ ضلع کی زائد ذمہ داری دی گئی تھی۔ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے سکریٹری شفیع اللہ کے دورہ سرسلہ کے موقع پر اسٹاف نرس نے عہدیدار کے خلاف تحریری شکایت کی جس میں دست درازی کے علاوہ کسی سے کہنے پر دھمکی کا تذکرہ کیا گیا ۔ شفیع اللہ نے اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود کو رپورٹ پیش کی جس پر فوری معطلی کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ ہر اقامتی اسکول میں ایک اسٹاف نرس کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی طبی نگہداشت کی جاسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر طویل عرصہ سے اس خاتون کو ہراساں کر رہا تھا ۔ خاتون اسٹاف نرس کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT