Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / ڈلاس پولیس ہیڈکوارٹر پر فائرنگ

ڈلاس پولیس ہیڈکوارٹر پر فائرنگ

ڈلاس ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے کہا ہے کہ عصری اسلحہ سے لیس متعدد مشتبہ افراد نے ڈلاس پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکار بندوقوں سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد عینی شاہدین نے کہا کہ ایک مسلح شخص بکتر بند ویان کے ذریعہ فرا ر ہوگیا۔ ڈلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن نے کہاکہ آج 12:30 بجے شب فائرنگ شروع ہوئی جب

ڈلاس ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے کہا ہے کہ عصری اسلحہ سے لیس متعدد مشتبہ افراد نے ڈلاس پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکار بندوقوں سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد عینی شاہدین نے کہا کہ ایک مسلح شخص بکتر بند ویان کے ذریعہ فرا ر ہوگیا۔ ڈلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن نے کہاکہ آج 12:30 بجے شب فائرنگ شروع ہوئی جب مشتبہ افراد ایک عمارت میں گھس گئے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ کم سے کم ایک مشتبہ شخص ویان کے ذریعہ فرار ہوگیا اور اس کی گاڑی پولیس ویان سے ٹکرا گئی بعد ازاں پولیس نے اس کے تعاقب کا آغاز کیا جو بالآخر پاکرنگ زون میں ختم ہوا ۔ ڈیوڈ براؤن نے کہا کہ مشتبہ حملہ آوروں سے بات چیت جاری ہے ۔ فائرنگ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ شوٹنگ کے واقعہ میں کم سے کم چار مشتبہ افراد زخمی ہیں جن میں چند بالائی مقامات پر ہیں ۔ پولیس کو چار تھیلے بھی دستیاب ہوئے ہیں ایک تھیلے سے پائپ بم بھی برآمد ہوا ہے ۔ تھا۔تاہم ابھی تک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کرنے کا مقصد واضح نہیں ہوا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کوئی پولیس ملازم زخمی نہیں ہوا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT