Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ

ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ

نمبر ون ایکسیلسن کو شکست دیکر سری کانت سیمی فائنل میں داخل
سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنئے کو کوارٹر فائنل میں شکست
اوڈینسے 21اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے کڈمبی سریکانت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک ڈنمارک کے کھلاڑی وکٹر ایکسیلسن کو جدوجہد سے بھرے مقابلے میں 14۔21، 22۔20، 21۔7 سے ہراکر ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے لیکن سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنئے کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آٹھویں سیڈ سری کانت نے کوارٹر فائنل میں دوسری سیڈ یافتہ ڈنمارک کے وکٹر ایکسیلسن کو 55 منٹ میں شکست دی۔ شری کانت نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے وونگ ونگ کی ونسینٹ سے مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل سائنا نہوال نہایت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی سیڈ یافتہ جاپان کی اکانے یاما گوچی سے صرف 29 منٹ میں ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ پرنئے نے سابق نمبر ایک اور ساتویں سیڈ ملیشیا کے لی چونگ ویئی کو ہراکر تہلکہ مچایا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی کوریا کے سون وان ہو کے سامنے وہ 44 منٹ میں ہار گئے ۔ سون وان نے یہ میچ 21۔13، 21۔18 سے جیتا۔

TOPPOPULARRECENT