Wednesday , January 23 2019

ڈنمارک کی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

مجرمین کی سزاؤں پر دہلی کی عدالت میں آج بحث
نئی دہلی ۔8  جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس دو سال قبل نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈنمارک کی ایک خاتون کی چاقو کی نوک پر اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ مجرمین کو عمرقید دینے کی درخواست کریں گے جب ایک مقامی عدالت میں کل اس مقدمہ کی آئندہ سماعت ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج رمیش کمار نے ڈنمارک کی 52 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمہ میں 6 جون کو پانچ افراد کو جرم کا مرتکب قرار دیا تھا اور توقع ہیکہ مجرمین کو دی جانے والی سزاؤں کے تعین پر کل بحث ہوگی۔ اجتماعی عصمت ریزی کے جرم سے متعلق جدید قانون میں اس کے مجرم کو کم سے کم 20 سال اور زیادہ سے زیادہ تاحیات قید کی سزاء مقرر کی گئی ہے۔ خصوصی استغاثہ اتل سریواستوا نے کہا کہ انتہائی بہیمانہ اور غیرانسانی انداز میں اس جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا چنانچہ مجرمین کو زیادہ سے زیادہ سزائیں دی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT