Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / ڈنمارک کی ملکہ کے شوہر پرنس ہنیرک کا انتقال

ڈنمارک کی ملکہ کے شوہر پرنس ہنیرک کا انتقال

اسٹاک ہوم ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم کے فرانس میں پیدا ہوئے شوہر پرنس ہنیرک کا انتقال ہوگیا ۔ شاہی محل سے آج ان کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔ ان کی عمر 83 سال تھی ۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے تقریبا 40 کیلو میٹر شمال میں واقع فریڈ نسبورگ کیاسل ، میں آنجہانی پرنس اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ساتھ مقیم تھے ۔ شاہی محل سے جاری خبر کے مطابق پھیپھڑوں کے انفکشن میں مبتلا آنجہانی پرنس یوں تو کئی دنوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج تھے لیکن شاید انہیں پتہ چل گیا تھا کہ وہ اب زندہ نہیں بچیں گے ۔ لہذا انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ انہیں ہاسپٹل سے شاہی محل منتقل کردیا جائے تاکہ وہ آخری سانس اپنی رہائش گاہ میں لے سکیں ۔ 11 جون 1934 کو پیدا ہوئے پرنس ہنیرک نے جو ن1967 میں ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ سے شادی کی تھی ۔ خاندانی ذرائع نے ان کی آخری رسومات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT